227

ساہیوال:ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پرڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر پر شہریوں کی رہنمائی کیلئے سٹاف موجود ہے۔

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ضلعی پولیس افسر کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء کا ایک اورانقلابی قدم، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیس خدمت کاؤنٹرقائم کردیاگیاجہاں لڑائی جھگڑئے‘ روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والوں ضرر،ریپ اورجنسی زیادتی جیسے کیسزکی صورت میں ڈاکٹ جاری کیاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے بتایا کہ ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں پولیس خدمت کاؤنٹرقائم کرنے کا مقصدعوام کو بہترسہولیات کی فراہمی اورعوام کے مسائل کم کرنا ہے۔عوامی سہولت کو مدنظررکھتے ہوئے ہسپتال میں قائم خدمت کاؤنٹرپرپولیس ملازمان تعینات کردیئے گئے ہیں جومختلف شفٹوں میں24گھنٹے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اب ڈاکٹ ایشو کرانے کے لئے تھانہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اب پولیس خدمت کاؤنٹرپر بھی ڈاکٹ ایشوکیے جانے کی سہولت میسرہوگی۔انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجا ب کی ہدایت پر پہلے سے قائم پولیس خدمت مرکزپرشہریوں کیلئے بہت سی سہولیات میسرکی گئی ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس،پولیس ویری فیکشن‘گاڑی کاتصدیقی سرٹیفکیٹ‘گمشدگی کاغذات اندراج گھریلوملازمین اورکرایہ داران‘کریکٹرسرٹیفکیٹ‘ کاپی ایف آئی آر‘ قانونی رہنمائی‘ خواتین پر تشددکی صورت میں کارروائی اورنقول کی فراہمی جیسی سہولیات شامل ہیں۔ پولیس خدمت کاؤنٹراورخدمت مرکزبنانے کامقصدشہریوں کو تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرناہے تاکہ تھانہ کے باربارچکرلگائے بغیراپنی مطلوبہ دستاویزات باآسانی حاصل کی جاسکیں۔اس موقع پر پی آراوملک غلام عباس، ریڈررانا حسیب الحسن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں