226

عمران خان کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں. چوہدری عبدالقیوم پومی

پاکپتن(وقار فرید جگنو) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے کہا ہے کہ عمران خان تو ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں جو تھرڈ امپائرکے زریعے ووٹ چوری کر کے آیا ہے اگر بد امنی مہنگائی کی یہی صورتحال رہی تو عمران خان کو تھرڈ امپائر نہیں بچا سکے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں جن کو کہیں اور سے ہدایات ملتی ہیں موجودہ حکومت مخالفین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنا رہی ہے موجودہ حکومت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا کر دباؤ میں لانا چاہتی ہے مگر مسلم لیگ (ن) کسی دباؤ میں نہیں آ ئے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرون ممالک بھی بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں جو ذہنی پسماندگی کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے پاس عمران خان کی کرپشن اور جوئے کی رقم موجود ہے مگر اس کو این آر او دے دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں