240

بچوں کااستحصال روکنے کیلئے تمام اداروں کے درمیان رابطہ نہایت ضروری ہے- پروفیسر جلیل بٹ

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)چائلڈرائٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ای لائبریری ساہیوال میں بچوں کے حقوق پر پریس کانفرنس کاانعقادکیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورومحمد طاہر،پروفیسر جلیل بٹ ،طاہر اقبال ،انچارج ای لائبریر ی محمد انصر،اسسٹنٹ محسن عرفان ودیگرنےبھی شرکت کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورومحمد طاہر نے بتایاکہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورویتیم،لاوارث بھکاری مافیااورگھریلو تشددکا شکاربچوں کوعلم وہنرکے ذریعے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد فراہم کررہاہے- انہوں نے کہاکہ ادارہ محدودوسائل کے باوجود بچوں کی بھلائی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہاہے- بچوں کا جنسی استحصال جرم ہے جس کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیاجائے گا- پروفیسر جلیل بٹ نے کہاکہ بچوں کااستحصال روکنے کیلئے تمام اداروں کے درمیان رابطہ نہایت ضروری ہے-اس کیلئے سوشالوجسٹ اورماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں-طاہر اقبال نے کہاکہ پچھلے کچھ سالوں میں بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے مظالم بشمول بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات، گھریلو مزدوری کے دوران تشدد کے واقعات، مختلف جگہوں پر بچہ مزدوری، کم عمری کی شادی، تعلیمی مواقع کی عدم دستیابی اور بچوں کے لئے صحت کی سہولیات، تشویش ناک حد تک بڑھ چکے ہیں جو کہ تمام سماجی حلقوں کی توجہ کی طالب ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں