235

محنتی ایماندار اور فرض شناس اساتذہ کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں.پیر الطاف حسین چشتی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے)محنتی ایماندار اور فرض شناس اساتذہ کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ ہمارے کیمپس میں موجود اساتذہ میں یہ خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار ڈائریکٹر یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس پیر الطاف حسین چشتی نے ایک تقریب میں کیا۔ تقریب میں انٹرنیشنل امن کانفرنس 2018 میں ذمہ داریاں نبھانے والے اساتذہ اور پراکٹرز کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ پیر الطاف حسین چشتی نے مزید کہا کہ شعبہ عربی وعلوم اسلامیہ کے اساتذہ اور طلبا نے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں جو کاوش کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر اصغر جاوید صدرِ شعبہ عربی وعلوم اسلامیہ اور ڈاکٹر ثنااللہ الازہری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے ایسے ذمہ دار افراد میری ٹیم میں موجود ہیں ۔ پیر الطاف حسین چشتی نے یہ بھی کہا کہ مصر ،سعودی عرب،انگلینڈاور پاکستان بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے جس طرح انتظامات کو سراہا وہ ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔ انہوں نے معروف سماجی کارکن شیخ خالد مسعود کی خدمات کو بھی سراہاجنہوں نے کلامِ بابا فرید کانفرنس میں گا کر پیش کرنے کے ایسے انتظامات کیے تھے کہ حاضرین اور مہمان جھوم اٹھے۔ تقریب کے آخرمیں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کرنے کے لیے پیر معین الدین چشتی ڈپٹی ڈائریکٹر کیو۔ای۔سی،حسن ذوالفقار کوآرڈینیٹر کیمپس ،ڈاکٹر عبد الحفیظ خان ڈائریکٹر اکیڈمکس اور پیر الطاف حسین چشتی ڈائریکٹر کیمپس کو سٹیج پر بلایا گیاجنہوں نے شرکا میں یہ ایوارڈ تقسیم کیے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید نے سر انجام دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں