188

ساہیوال. سرگودھا سے آئے ہوئے دو انسپکٹرز کو ریلیو کردیا گیا ان کی کارکردگی نمایاں رہیں.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) آئی جی پنجاب نے دوانسپکٹروں کو ریلیوکردیا،ڈی پی اونے شاندارکارکردگی پر تعریفی اسناد دیکر رخصت کیا۔تفصیلات کے مطابق عبوری سیٹ اپ کے دوران سرگودھاریجن سے انسپکٹرفیاض ہنجرا اورانسپکٹرمہدی حسن کوضلع پولیس ساہیوال تبدیل کیاگیا تھاجنہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران بہترین خدمات سرانجام دیں ،چوروں ،ڈکیتوں اورمنشیات فروشوں کیخلاف گھیراتنگ کرکے امن وامان کے قیام کیلئے اپنی خدادصلاحیتوں کابھرپور استعمال کیا۔انسپکٹر فیاض ہنجراکے دورمیں ریکارڈ ریکوریاں ہوئیں اورشہریوں میں پولیس کا اعتمادبحال ہوا۔گزشتہ روز آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر مذکورہ انسپکٹرز کو ریلیو کرتے ہوئے واپس سرگودھارینج تبدیل کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشرمیکن نے دونوں انسپکٹروں کے اعزاز میں اپنے دفترمیں ایک سادہ مگرپروقارالوداعی تقریب کا انعقادکروایا جس میں انہوں نے انسپکٹرزفیاض ہنجرااورانسپکٹرمہدی حسن کی خدمات کوسراہتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔آخرپر دونوں انسپکٹرزکو ساہیوال پولیس کی طرف سے تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔اس موقع پر پی آراوملک غلام عباس اورریڈررانا حسیب الحسن بھی موجودتھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں