239

ساہیوال. کامسیٹس یونیورسٹی میں سپورٹس ویک کا افتتاح غلام مبشر میکن ڈی پی او ساہیوال نے کیا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال میں سٹوڈنٹ ویک برائے سپورٹس کا آغاز ہوگیاجس کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرغلام مبشر میکن اور پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت ڈائریکٹر ساہیوال کیمپس تھے جبکہ عقیل اشفاق ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ اور ڈاکٹر ریاض ہمدانی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر شہزاد سلیم ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیرز ،صفدر علی کنونئیر میڈیاکمیٹی،ڈاکٹر حافظ محمد ارشد ، ڈاکٹر ماجد حسین، رانا قیصر ، ڈاکٹر شاہد قیصر ، بدر اقبال ، سہیل افضل قریشی ، ڈاکٹر عاصم محمود، ڈاکٹر شاہد احمد راجپوت ، ڈاکٹر قدسیہ یوسفی ،فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت اور ڈی پی او غلام مبشر میکن نے سٹوڈنٹ ویک کی افتتاحی تقریب کا آغاز مشعل کو روشن کر کیا، افتتاحی تقریب کے دوران فیکلٹی کے درمیان رسہ کشی اور نیزہ پھینکنے کے مقابلہ جات ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیااور طلباء و طالبات کو جوش و جذبہ کے ساتھ مختلف سر گرمیوں میں شریک ہونے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے کھیلوں میں حصہ لینا انتہائی ضروری ہے۔طلباء و طالبات کو چھٹیوں پر جانے کی بجائے مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائے ۔ کامسیٹس ساہیوال کے طلباء و طالبات کو مختلف تعلیمی اداروں میں ہونے والے مقابلہ جات میں شرکت کیلئے یونیورسٹی کی طرف سے مکمل مدد فراہم کی جاتی ہے ۔جن میں شرکت کر کے کامسیٹس ساہیوال کی ٹیموں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں ۔سٹوڈنٹ ویک کے دوران رسّہ کشی، 100میٹر دوڑ ،اساتذہ کی دوڑ ،طالبات کی بوری دوڑ، کرکٹ،فٹ بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،کبڈی اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔علاوہ ازیں حسن قرأت ،نعت خوانی، مشاعرہ ،اردو، انگریزی ،پنجابی تقاریب ،ڈرامہ ،کیلی گرافی،فیس پینٹنگ، فوٹو واک ، موسیقی ،خطاطی اور ڈرامے کے مقابلہ جات بھی ہوں گے اور پو زیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں