239

کرپشن پر احتساب کا خوف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کواکٹھا کررہا ہے. شازیہ احمد نواز

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) اپوزیشن چارٹر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کہتی ہے اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کا مقصد جمہوریت بچاؤ نہیں بلکہ کرپشن بچاؤ ہے. عوام اورعمران خان ایک ہیں اور یہ مفاد پرست جماعتیں ایک طرف ہیں ان کی پارٹنرشپ ٹوٹ چکی اب ملک آگے جائے گا لوٹی دولت واپس لانی ہے. کرپشن پر احتساب کا خوف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کواکٹھا کررہا ہے اپوزیشن قرار دا د لے آتی ہے تو لے آئے، بلی کوچھیچھڑوں کے خواب آرہے ہیں تو ان خوابو ں کی تعبیر نہیں ہوگی یہ خواب ڈراؤنے ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وصدر اوکاڑہ شازیہ احمد نواز نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کسانوں کو 50 فیصد بجلی کی رعایت دیناقابل تحسین اقدام ہے کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہوگا پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمارے کسان اس ملک کا اثاثہ ہیں پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ احتساب ہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں