2,019

شاہد مرتضیٰ چشتی (چیف ایڈیٹڑ)

شاہد مرتضیٰ چشتی سال 1995ء سے ہومیوپیتھک کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور پریکٹس کررہے ہیں . اس کے ساتھ ساتھ وہ گزشتہ پچیس سالوں سے صحافت سے بھی وابستہ ہیں. لیکن صحافت ان کا ذریعہ روزگار نہیں . مختلف اخبارات، رسائل وجرائد، ویب سائٹس کے لیے فیچر ومضامین لکھتے آ رہے ہیں. وہ سال 2000ء سے ماہنامہ پاکپتن ٹائمز کے چیف ایڈیٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے آ رہے ہیں. آپ ماہنامہ بریلینٹ کے پبلشر اور چیف ایڈیٹر ہیں جو کہ ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے. اس ویب سائٹ کے چیف ایڈیٹر کے طور پر خدمات بھی ادا کررہے ہیں. اس کے علاوہ ماہنامہ اجودھن ٹائمز میں بھی بطور ایڈیٹر کام کررہے ہیں.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

نشرو اشاعت کے علاوہ متعدد سماجی تنظیموں میں بھی ایکٹو رول اداکررہے ہیں. ان میں قابل ذکر ذمہ داریاں بطور صدر بریلینٹ ویلفیئر سوسائٹی، صدر انجمن فلاح مریضاں و ممبر ھیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن، وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

13 تبصرے “شاہد مرتضیٰ چشتی (چیف ایڈیٹڑ)

  1. محترم شاہد چشتی صاحب ایک معتبر شخصیت ہیں جو شعبہ ادویات سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ادب کے فروغ کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں وہ ہمیشہ اپنی خدمات سے انسانیت کی مدد کے ساتھ ادب کے فروغ کے لیے ان تھک محنت کرتے آرہے ہیں…… اور یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ جو وہ انسانیت کی خدمت کے ساتھ ادب سے بھی منسلک ہیں…… ایسے شخصیات روز نہیں بلکہ صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں….ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اللہ پاک ان کو مزید کامیابیوں سے نوازے… آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں