186

ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں 52ہزار پودے لگادیئے گئے ہیں.ذوالفقار علی سی ای او ایجوکیشن

ساہیوال (پریس ریلیز)صاف اور سر سبز پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں 52ہزار پودے لگادیئے گئے ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے بھی مناسب اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ تمام 1158سکولوں میں صفائی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ذوالفقارعلی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی واضح ہدایات پر ضلع کے تمام سرکاری پرائمری ،ایلمنٹری اور ہائی سکولوں میں صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور عرصہ دراز سے جمع ناکارہ سامان بھی اٹھا لیا گیا ہے ،اسی طر ح روزانہ صفائی کو یقینی بنانے کیلئے بھی متعلقہ سکول سر براھان کو واضح ہدایات دی گئی اور ان کی مانیٹرنگ کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام 1158سکولوں میں 52ہزار4سو سے زائد پودے لگائے گئے ہیں اور فیلڈ افسران ان پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنا رہے ہیں تا کہ سکولوں کو سر سبز بنانے کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں