287

پی ایس اے نشان حیدر کانفرنس کا انعقاد 29 اکتوبر کو آزادکشمیر میں کرے گی۔

میر پور، آزاد کشمیر (نمائندہ بریلینٹ) قائداعظم کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسیوسی ایشن کے زیراہتمام آزاد کشمیر پاکستان کے عظیم سپوت شہید نائک سیف علی جنجوعہ ہلالِ کشمیر و نشان حیدر کی برسی کے موقعہ پر ماہ اکتوبر میں بمقام بلدیہ ہال میر پور آزاد کشمیر مورخہ 29 اکتوبر 2018ئ بروز سوموار بوقت 9 بجے دن ایک عظیم الشان نشان حیدر کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں سماجی شخصیات اعلی سول اور فوجی افسران کے علاوہ شہدا کے ورثا اور غازیان شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ مرکزی سیکرٹری جنرل پی ایس اے نے نمائندہ بریلینٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کانفرنس میں افواج پاکستان، رینجر، پولیس، 1122 ریسکیو کے شہید ہونے والوں جوانوں کے اعزاز میں انکے ورثاء کو ایوارڑز دیئے جائیں گے. تقریب میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ممبران وسماجی کارکنان کی کثیر تعداد کے علاوہ صدر اور وزیرِاعظم آزاد کشمیر کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں