221

پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ احتساب ہے. پیر قاری غیاث القمر حسین

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے)عوام اورعمران خان ایک ہیں اور یہ مفاد پرست جماعتیں ایک طرف ہیں انکی پارٹنرشپ ٹوٹ چکی اب ملک آگے جائے گا لوٹی دولت واپس لانی ہے کرپشن پر احتساب کا خوف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کواکٹھا کررہاہے اپوزیشن قرار دا د لے آتی ہے تو لے آئے، بلی کوچھیچھڑوں کے خواب آرہے ہیں تو ان خوابو ں کی تعبیر نہیں ہوگی یہ خواب ڈراؤنے ثابت ہونگے پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ احتساب ہے آصف زرداری نوازشریف فضل الرحمان کے طرزسیاست کاوقت ختم ہوچکاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف علماء مشائخ ونگ کے ضلعی صدر پیر قاری غیاث القمر حسین سجادہ نشین الوردی شریف نے علماء مشائخ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کسانوں کو 50فیصد بجلی کی رعایت دیناقابل تحسین اقدام ہے کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہوگا پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمارے کسان اس ملک کا اثاثہ ہیں اپوزیشن چارٹر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کہتی ہے اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کا مقصد جمہوریت بچاؤ نہیں بلکہ کرپشن بچاؤ ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں