367

ناظم چشتی (پنجابی شاعر)

ناظم فرید چشتی۱۹۵۳ء میں چک سلامت پاک پتن میں پیدا ہوئے۔ وہ پنجابی کے مشہورومعروف شاعر خادم چشتی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ اُن کا پنجابی شعری مجموعہ ’’سوچ دا پینڈا‘‘ اشاعت سے ہم کنار ہو چکا ہے۔ اُن کا شعری اسلوب پنجاب کی دھرتی سے وابستہ نظر آتا ہے۔ اُن کی شاعری کا بڑا موضوع محبت کے لطیف جذبے کا اظہار ہے۔ اُن کے ہاں آتشِ عشق ، ہجر کی شدت اور محرومیوں کے بیان کے علاوہ طبقاتی اونچ نیچ پر بھی عمدہ اشعار دیکھنے کو ملتے ہیں۔ آپ بریلینٹ کے لیے مستقل کلام تخلیق کرتے رہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ناظم چشتی (پنجابی شاعر)” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں