227

وزیراعظم ہاوٴس کی مزید 49 گاڑیوں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد. حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاوٴس کی مزید 49 گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 17 اکتوبر کو وزیراعظم ہاوٴس کی مزید 49 گاڑیاں فروخت کی جائیں گی جن میں بلٹ پروف اور نان بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔ گاڑیوں کا معائنہ کل وزیر اعظم ہاؤس کی پارکنگ ایریا میں کیا جاسکے گا جب کہ نیلامی کا آغاز 17 اکتوبر بدھ کی صبح 11 بجے ہوگا۔ بلٹ پروف گاڑیوں میں ایل آئی 760، بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز، ٹویوٹا لینڈ کروزر ، لکسس جیپ، ایکس بی ڈبلیو شامل ہیں۔ نان بلٹ پروف مرسیڈیز، لیکسس جیپ، مٹسوبشی پجارو، لانسر، نسان جیپ، شروکی جیپ اور ٹویوٹا کرولا بھی نیلامی کا حصہ ہوں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں