260

درخت اللہ تعالی کی طرف سے نعمت اور قدرت کا انمول تحفہ ہیں.محمد اسلام شریفی رزاقی

پاکپتن( حیدر علی شہزاد سے)درخت اللہ تعالی کی طرف سے نعمت اور قدرت کا انمول تحفہ ہیں، درخت لگانا سنت رسول ہے ، درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں بنیادی کر دار ادا کرتے ہیں درختوں کا فقدان ماحولیاتی آلودگی کے نقصان کا باعث بنتا ہے ، گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے زیادہ رقبے پر جنگلات کی کاشت کی جائے ایک تنومند درخت چار سے زائد لوگوں کو آکسیجن مہیا کرتا ہے سموگ آلودگی کی ایک نئی قسم ہے جو سر دموسم کے آغاز سے ہی مختلف بیماریاں پھیلاتی ہے ، اس کے پیڑ پودوں کے پتوں کے مسام بند ہو جاتے ہیں جس کے باعث کا ربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ اور آکسیجن کے اخراج میں کمی واقع ہو جاتی ہے ، جس سے جانداروں کیلئے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے جانداروں کی بقاء اور انہیں بہتر صاف شفاف ماحول مہیا کرنے کیلئے درخت لگانا از حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار محمد علی مدرسہ اور دارلکفالت المدینہ کے مہتمم معروف روحانی شخصیت محمد اسلام شریفی رزاقی سجادہ نشین دربار سائیں وکیل صاحب نے دارلکفالت المدینہ سیل گاؤں میں پودا لگانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر شہری پودا لگائے اور اسکی مکمل طریقے سے آبیاری کر ے ، محکمہ جنگلات کے حکام اور شہری اپنے طور پر جنگلات کی کٹائی کو روکنے میں اپنا قومی فریضہ احسن طریقے سے ادا کریں جنگلات قدرتی آفات کو کنٹرول کرنے کے ساتھ زمین کا زیو ر ہیں محکمہ جنگلات کے حکام لگائے گئے درختوں کی نہ صرف آبیاری کر یں بلکہ ان کی حفاطت کیلئے بھی جامع اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں