187

کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم افراد کی جیب خرچ کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کا اولڈ ایج ہوم کا اچانک دورہ ،بزرگ افراد کو فراہم کئے جانے والے کھانے کو چیک کیا ،دیگر سہولیات کا جائزہ ۔تفصیلات کے مطابق کمشنرساہیوال نے اولڈ ایج ہوم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مقیم بزرگ مرد و خواتین کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کاجائزہ لیا ۔انہوں نے دیگر سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی اور وہاں مقیم افراد سے بات چیت کی ۔اولڈایج ہوم کے انچارج محمد رفیق رامے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کمشنر نے بے گھر افراد کو فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ محدود وسائل کے باوجود تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔انہو ں نے ہاسٹل کے کک کی خالی آسامی کو پر کرنے کے لئے فوری طور پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو فون کیا تا کہ افراد کو کھانا از خود پکانے کی تکلیف سے نجات مل سکے ۔انہوں نے مقیم افراد کے مطالبے پر جیب خرچ کے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں