384

مزاح اورطنز کےدرمیان فرق

تحریر: حافظ احمد ھاشمی

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

مزاح اور طنز کے درمیان ایک باریک سی لائن ہوتی ہے۔ اکثر لوگ دوسروں کی ذات کو مسلسل طنز کا نشانہ بناتے ہیں اور پھر بضد بھی رہتے ہیں کہ وہ مزاح کر رہے ہیں۔ جب تک ہم اس طنز اور مزاح کے درمیان فرق نہیں سمجھ پاتے تب تک ہم دانستہ یا نا دانستہ اپنے دوستوں اور پیاروں کا دل دکھاتے رہتے ہیں۔

آپ اگر مزاح کی آڑ میں مسلسل طنز کریں اور وہ بھی اکیلے نہیں بلکہ پانچ سات انجان لوگوں کو ملا کر تو اس سے کبھی بھی کوئی رشتہ دیر تک قائم نہیں رہ پائے گا۔ اگر یہ خونی رشتہ ہو گا تو جس شخص کی ذات کو مسلسل طنز کا نشانہ بنایا جائے گا۔ وہ دانستہ طور پر ایسی محفل اور اشخاص سے لاتعلق اور دوری اختیار کر لے گا۔

اگر کسی دوست کے ساتھ ایسا رویہ رکھا جائے تو بہت جلد وہ دوستی اور تعلق ختم ہو جائے گا۔

اگر آپ اپنے سے بڑے شخص کے ساتھ مسلسل طنز کریں گے تو چھوٹوں کی نسبت اس کا دل جلد دکھی ہو جائے گا۔ یا وہ آپ سے لاتعلقی اختیار کرے گا۔

اگر آپ کسی سے بھی اچھے تعلق کے دعوی دار ہیں تو اس پر طنز ہر گز نہ کیجیۓ۔

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کا مزاح کس وقت طنز یا تضحیک سمجھا گیا ہے اور کس وقت کسی کو دکھی کرنے کا باعث بنا ہے۔ اس کے لیے کسی کا آپ کے مزاح یا طنز پر خاموشی اختیار کرنا ہی کافی ہے۔

اکثر رشتوں میں دراڑیں یا دوریاں مسلسل لاتعلقی اور طنز کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں