253

ماں اور بچے کی صحت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکیم لطف اللہ

(پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن و انجمن فلاح مریضاں پاکپتن کے زیر اہتمام “ماں اور بچے کی صحت،صحت مند معاشرے کی بنیاد” کے موضوع پر سیمینار اور واک کا اہتمام پاکپتن پیرامیڈیکل کالج میں 5 اکتوبر بروز جمعہ دن 2 بجے منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں ضلعی انتظامیہ، سی ای او ھیلتھ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بطور مہمان اعزاز جب کہ شہر بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات بھر پور شرکت کریں گی۔ یہ بات حکیم لطف اللہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں