241

شجاع آباد. پسند کی شادی جرم بن گئی..

شجاع آباد(خصوصی رپورٹ)پسند کی شادی جرم بن گئی لڑکی کو زہر اور لڑکے پر استرے چلا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سکندرآباد میں صائمہ اور غلام مصطفی ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے دونوں خاندانوں کی رضامندی سے صائمہ اور غلام مصطفی کا رشتہ طے ہوا مہندی کی رسم بھی ہو گئی تھی. صائمہ کے باپ شوکت کہ جس نے کراچی میں15 برس سے دوسری شادی کر رکھی تھی صائمہ کی شادی کا سن کر کل ہی سکندرآباد پہنچاتھا. لڑکی کا باپ شوکت رشتہ سے ناخوش تھا کیونکہ صائمہ کی شادی غیر برادری میں ہو رہی تھی شوکت کے بیٹی کو سمجھانے پر صائمہ نے انکار کر دیا. صائمہ کے باپ شوکت نے مبینہ طور پرصائمہ کو زہر دے دیا صائمہ کی حالت تشویشناک ہونے پر RHC ہسپتال قصبہ مڑل داخل کر دیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.
غلام مصطفی اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ مبینہ طور پر صائمہ کے والد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیچ سڑک استروں سے حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے. جس سے وہ زخمی حالت میں بے یارو مدد گار سڑک پر تڑپتا رہا . اہل علاقہ نے ریسکیو کو بلا کر ہسپتال پہنچایا. پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی شروع کر دی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں