232

جعلی پیر نے معصوم بچی کو زیادتی کا نشا نہ بنا ڈالا مقدمہ درج

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)جعلی پیر نے معصوم بچی کو زیادتی کا نشا نہ بنا ڈالا مقدمہ درج کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ ڈل وریام کے علاقہ 79ڈی کے رہائشی اللہ رکھا ولدعبدالغفور ہاشمی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ سائیکل پر فروٹ فروخت کرتا ہے اور محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا ہے جب کہ اس کا ہمسایہ زوالفقار ولد بخش میراثی اور اس کے بیٹے جعلی پیر ہیں اور تعویز دھاگہ کرتے ہیں وقوعہ کے روز وہ اور اسکی بیوی محنت مزدوری کرنے چلے گئے ہماری عدم موجودگی میں ملزم زوالفقار میراثی نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈا لا شورغل سن کر اہل علاقہ موقع پر آ گئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزم بااثر ہے اور اسکی پشت پناہی گاؤں کا نمبر دار کر رہا ہے اللہ رکھا نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ بھی اپنی مرضی سے درج کیا ہے جس میں میرے گواہان نہیں ہیں تفتیش کی آڑ میں سفید کاغذ پر میرے انگوٹھے لگوا لئے ہیں ملزمان کی جانب سے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر حکام مجھے انصاف اور تحفظ دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں