224

ساہیوال میں ایک اور انڈسٹرئیل اسٹیٹ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے. عارف انور بلوچ کمشنر ساہیوال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ر بلوچ نے کہا ہے کہ ملک سے بیروز گاری کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ صنعت کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں جس سے کاروبار کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک کو قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہو گا۔ ساہیوال میں ایک اور انڈسٹرئیل اسٹیٹ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی ۔انہو ں نے یہ بات ساہیوال چیمبر کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔جس کی سربراہی چیمبر کے صدر ارشد حمید چوہدری کر رہے تھے۔اس موقع پر سابق صدر شیخ ذیشان شہزاد،عامر صدیق کے علاوہ چیمبر کے عہدیداران اور ممبران موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال زرعی شعبے میں ایک منفرد حیثیت کا حامل خطہ ہے جہاں ایگرو بیسڈ انڈسٹری کی اشد ضرورت ہے ،مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں تا کہ خوراک اور ڈیری مصنوعات میں ملک خود کفالت حاصل کر سکے ۔انہوں نے ساہیوال میں ایک اور انڈسٹریئل اسٹیٹ کے قیام کی ضرورت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مقامی صنعت کاروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نئی انڈسٹریئل سٹیٹ قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گی ۔اس موقع پر چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری نے صنعتکاروں کو در پیش مشکلا ت کا ذکر کیا جن میں پھلوں و سبزی منڈی کے کام کی بندش ،فوڈ اتھارٹی کے افسران کے رویے وغیرہ شامل ہیں۔صدر چیمبر راشد حمید چوہدری نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تمام معاملات میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔چیمبر کے وفد نے کمشنر کو ساہیوال تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں