394

انٹرنیشنل چشتی اتحاد I.C.I (ایک تعارف)

انٹر نیشنل چشتی اتحاد (آئی سی آئی) ایک نان پرافٹ آرگنائیزیشن ہے ۔آئی سی آئی بنیادی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ہے جو فلاح انسانیت کے جذبہ سے سرشار معاشرہ میں فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کی کمیونٹی کی مدد سے تکمیل پر یقین رکھتی ہے۔مثبت معاشرتی تبدیلی کیلئے انفرادی تربیت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔معاشرہ میں انہی مثبت تبدیلیوں کیلئے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی ضروری ہے۔ آئی سی آئی کا ویژن پر امن معاشرہ کا قیام ہے۔

مشن :
آئی سی آئی معاشرتی بھلائی کے کاموں کی ترویج کی خاطر قیام عمل میں لائی گئی ہے ۔ہمارا مشن معاشرہ میں رہنے والے مختلف افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے صوفیائے کرام کی تعلیمات ِامن کو عام کرنا ہے۔ معاشرتی قدروں کو پامال ہونے سے بچانے میں آئی سی آئی اپنا کردار ادا کرے گی۔ اصول رہنمائی کو اپناتے ہوئے آئی سی آئی ہر مکتبہ فکر ، شعبہ اور درجہ کے لوگوں کو اکٹھا کر کے انہیں ان کے شعبہ میں خدمات فراہم کرے گی۔

مقاصد :
1- عوام الناس (بالعموم اور اولاد گنج شکر باالخصوص )کو پر امن معاشرہ کے قیام کے سلسلہ میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا۔
2۔مفت زرعی کونسلنگ کے ذریعہ سے زمیندار بھائیوں کو مفت زرعی مشاورت فراہم کرنا۔
3۔تعلیمی اور کیرئیر کونسلنگ ڈیسک کا قیام
4۔بلڈ بنک کا قیام ، مفت بنیادی طبی امداد کے مراکز کا قیام
5۔جاب انفارمیشن اینڈ ہیلپ  ڈیسک کا قیام
6۔مفت قانونی مشاورتی ونگ کا قیام
7۔معاشرتی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کی تکمیل
8-لائیوسٹاک ہیلپ ڈیسک کا قیام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “انٹرنیشنل چشتی اتحاد I.C.I (ایک تعارف)

  1. اپنی بچوں کو خوف دل میں نہ بھیجا جائے تو زیادہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ اکثر بچے ہوٹل میں جانے سے کچھ غلط باتوں میں پڑ جاتے ہیں اور وہ معاشرے میں گمراہ کن حقائق کو اپنا لیتے ہیں اگر کسی ہوسٹل میں بیچنا بھی ہے تو اس پر نظر رکھی جائے کہ ہمارے بچے کیا کر رہے ہیں ہائے کیا کر سے اچھی چیز اپنا گھر ہے ہوتا ہے گھر میں بچوں کی پرورش ہوگی تو وہ ایک صحت مند سوسائٹی پیدا ہوگی شکریہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں