254

حکیم سعید شہید علم دوست شخصیت تھے. پیر شاہ مقیم آف بٹینگہ شریف

پاکپتن( وقار فرید جگنو سے) حکیم سعید جسمانی معالج ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرتی بیماریوں کے بھی بہت بڑے معالج تھے وہ علم دوست شخصیت تھے انکی شخصیت کو جس بھی پہلو سے دیکھیں وہ اپنی مثال آپ نظر آتی ہے ان خیالات کا اظہاردرگاہ بٹینگا شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی بزرگ پیر شاہ مقیم نے ان کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا حکیم محمد سعید شہید کی ہمہ جہت شخصیت کے جانے سے جوخلا پیدا ہوا وہ صدیوں پر نہیں ہوسکتا انہوں نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے جو خدمات ادا کیں ان کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ افسوس ناک بات ہے کہ آج تک شہیدحکیم سعید کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے درگاہ بٹینگا شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی بزرگ پیر شاہ مقیم نے حکیم صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور حکیم صاحب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کی.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں