281

حکیم محمد سعید شہید کی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)حکیم محمد سعید شہید کی ہمہ جہت شخصیت کے جانے سے جوخلا پیدا ہوا وہ صدیوں پر نہیں ہوسکتا انہوں نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے جو خدمات ادا کیں ان کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے ان کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ حکیم سعید جسمانی معالج ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرتی بیماریوں کے بھی بہت بڑے معالج تھے وہ علم دوست شخصیت تھے انکی شخصیت کو جس بھی پہلو سے دیکھیں وہ اپنی مثال آپ نظر آتی ہے دعائیہ تقریب میں صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، ماہر تعلیم محمد جہانگیر وٹو،طارق چوہدری ڈی ای او ایجوکیشن، ڈاکٹر جمیل الرحمن صدرڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن، ڈاکٹر غلام عباس، ڈاکٹر مسعود الشریف پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ریاض ارشد خان نیازی، رخسانہ منظور بھٹی ضلعی صدر خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف، ناصر حسن انچارج ریسکیو 1122 صحافی افتخار بھٹی،معروف سماجی شخصیت رانا شکیل احمدودیگر نے حکیم صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور شرکاء نے حکیم صاحب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کی۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں