تحریر: حکیم سید رضا حیدر بخاری
موسم کے بدلتے ہی بہت سے قارئین کے سرمیں خشکی کی شکایات بڑھ جاتی ہیں اور جلدبھی خشک ہوجاتی ہے تو آپ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں اِن مسائل سے چھٹکارے کیلئے اسلامی غذائیں اور نسخہ بتاتے چلیں ، یہ واضح رہے کہ اگر آپ کے بال جڑ سے اکھڑرہے ہیں تو یہ ایک الگ مسئلہ ہے اور اگر ٹوٹ رہے ہیں تو یہ الگ مسئلہ ہے ۔ ہم میں سے اکثر لوگ اپنی مرضی سے شیمپواستعمال کرلیتے ہیں جبکہ یورپ میں ایسانہیں ہوتا، ہرشخص ڈاکٹرکو دکھانے کے بعد اپنے لیے مفید صابن یا شیمپو کا مشورہ لیتاہے اور پھر اپنائے رکھتاہے جبکہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں ایسی کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔
بال گرنے کی صورت میں سب سے پہلاکام تو یہ کریں کہ شیمپوکااستعمال فوری روکناچاہیے کیونکہ اس کا مقصد ہی یہی ہوتاہے کہ جلد کی صفائی کے ساتھ ساتھ کمزور بال صاف کریں ۔ اس کے بعد اپنی غذا پر توجہ دیں اور درج ذیل تین چیزوں کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں ۔
کھجور
کھجورمیں وہ تمام اجزاءموجود ہیں جوہمارے بالوں ، جلد کی صحت کیلئے ضروری ہیں ، ایک وقت میں عرب اورآسٹرین ڈاکٹر بالوں اورجلد کے مرض میں کھجوریں دیاکراتے ہیں ، کھجوروں کے عام ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کیونکہ یورپ کے لوگوں کے بال بہت باریک ہوتے ہیں اور وہا ں کثرت سے بال گرتے ہیں ۔
شہد
صبح نہار منہ شہد کا استعمال کریں ، جلد یا بالوں کے بہت سے مسائل کی وجہ جسم میں رہ جانیوالی ٹاکسین ہوتی ہے ، شہداستعمال کرنے سے جسم کے مختلف اعضاءمیں سے ٹاکسین باہر نکلیں گے اور خون کی صفائی ہوگی ۔ خون سے ہی بال خوراک حاصل کرتے ہیں اس سے بالوں کی صحت میں بھی اضافہ ہوگااور جلد خوبصورت ہوگی ۔
تلبینہ
تلبینہ بھی جلد اور بالوں کے لیے نہایت مفید ہے ، ایک مہینہ یا بیس دن کیلئے استعمال کرلیں ۔ تلبینہ جوکے دلیے کو کہتے ہیں جس میں دودھ شامل کیاجاتاہے اور اگر شوگر کا مرض نہ ہوتو اپنے حصے کی پلیٹ میں شہد بھی ملایاجاسکتاہے ۔
بالوں کی چمک، صحت مند جلد کیلئے نسخہ
مرکی : دس گرام
شہد: تیس گرام
دونوں کو آپس میں اچھی طرح ملالیں اور حاصل ہونیوالے مرکب کا چائے کاآدھاچمچہ صبح ناشتے میں لیں اور رات کو کھانے کے بعد ہی اتنی ہی مقدارمیں استعمال کریں ،بہت سے مسائل ہونے کا یقین رکھیں ۔
یہ بھی واضح رہے کہ معدے کے مسائل کی وجہ سے بال گرتے ہیں اور آنتیں ، جگر کے مسائل کی وجہ ہوسکتے ہیں ، اس لیے معاملہ زیادہ گھمبیر ہوتوکسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
بالوں کی صحت کے لیے ہر روز شیمپوکا استعمال بھی نقصان دہ ہے ، ہفتے میں دودن تک استعمال کرلیں تو زیادہ اچھاہوگا، ہرصابن بھی استعمال نہیں کیاجاسکتا، جلدی گھل جانیوالے صابن ناقص اشیاءسے بنے ہوتے ہیں ۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79