242

غربت کی چکی میں پسی عوام پر مزید بجلی بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد(نامہ نگار) نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1روپیہ 16پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تھا۔ یہ اضافہ اگست کے بلوں میں کیا گیا تھا جس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق فیول کی مد میں 4 روپے 75 پیسے وصول کیے گئے جبکہ فیول کی لاگت 5 روپے 91 پیسے آئی۔ واضع رہے کہ نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔ اسی پر بس نہیں اب غربت کی چکی عوام پر مذید بجلی بم گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں. وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی گورنمنٹ نے عوام کو جورعایت دی تھی اس سے خزانے کو بہت نقصان پہنچا ہے اب اس نقصان کو پورا کرنے کےلیے گڑوی گولی کے طور پر بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ تین روپے سے زائد اضافہ کرنا پڑسکتا ہے . جو کہ گذشتہ بائیس ماہ کے استعمال شدہ یونٹس پر بقایا جات کی شکل میں وصول کیا جائے گا. عوام سیاسی وسماجی حلقوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافہ سے مہنگائی کا طوفان اآئے گا اور غریب عوام خود کشی پر مجبور ہوجائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں