229

علم ہی وہ واحد شمع ہے جس سے معاشرہ کے گھپ اندھیرے کو دور کیا جاسکتا ہے.ڈاکٹر مسعود الشریف

پاکپتن(افتخار بھٹی سے)علم ہی وہ واحد شمع ہے جس سے معاشرہ کے گھپ اندھیرے کو دور کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مسعود الشریف پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج نے سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن و جنرل سیکرٹری اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن حکیم لطف کی رہائش گا پراپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ علم ہی انسان کو اشرف المخلوقات بناتا ہے اور اہل علم کو چاہیئے کہ وہ اپنے رویے اور طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں اور معاشرے کے دیگر طبقات کی تربیت کے لیے کمر بستہ ہوں ظہرانے میں حکیم لطف اللہ، ڈاکٹر شاہد چشتی ، ڈاکٹرجمیل الرحمن، ڈاکٹر غلام عباس ، محترمہ رخسانہ منظور بھٹی نے بھی خطاب کیا ظہرانہ میں شہر بھر کی علمی ، سماجی، سیاسی شخصیات اور پریس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں