237

جنسی درندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایسے عناصر کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹ رہی ہے.ماریہ محمود ڈی پی او

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے کہا ہے کہ جنسی درندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل افسوس ہیں ہمارے معاشرے کے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں،معاشرے میں چھپے درندوں کے خلاف سخت کاروائیاں کررہے ہیں،ایسے عناصر کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹ رہی ہے،پاکپتن کے باسیوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمرج کالج میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن،انجمن فلاح مریضاں اور اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جنسی تشدد کے روک تھام کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے خطاب کرتے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ،پریس کلب پاکپتن کے صدر صدر وقار فرید جگنو اتحاد بین المسلمین کے صدر مفتی محمد زاہد اسدی، انجمن فلاح مریضاں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، سٹیزن رائٹس اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رانا اویس عابد ایڈوکیٹ گورنمنٹ فریدیہ ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمو الشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنسی تشدد کے خاتمہ کے لئے بچوں اور لوگوں کی زہن سازی کی ضرورت ہے اور سول سوسائٹی کو اپنے کردار کی ضرورت ہے تقریب میں چیئرمین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین ڈائریکٹر کیمرج کالج محمد امین ایڈووکیٹ چیئرمین جناح گروپ آف لائرز اویس عدیل احمد خاں ایڈووکیٹ،،جنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدر رخسانہ منظور بھٹی سمیت سماجی شخصیات اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے روشن مستقبل طلباء کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچیں،طلباء گراؤنڈوں کو آباد کر کے خود کو مصروف رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں