274

شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجحی ہے.ڈی پی او ماریہ محمود

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میڈم ماریہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے ویژن کے مطابق تھانہ کی سطح پرکرپشن کا خاتمہ کریں گے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجحی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں تحریک انصاف کے راہنما دیوان عظمت سید محمدچشتی ضلعی صدر تحریک انصاف ریاض ارشد خان نیازی سابق ممبر پنجاب بار کونسل اعجاز احمد خان بلوچ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راو محمد اکرم ایڈووکیٹ چیرمین پریس کلب پیر امداد حسین جنرل سیکرٹری پریس کلب غلام فرید الدین چشتی ایڈوکیٹ سٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف میاں مختار ہمایوں سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیاپاکپتن پولیس جرائم پیشہ افراد کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے پیش آ رہی ہے معاشرے کے ناسوروں منشیات فروشوں کے خلاف بھی پولیس کی موثر کاروائیاں جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں