237

چند نوسرباز سستی شہرت کےلئے اوقاف اراضی کیس میں پرو پیگنڈا کررہے ہیں۔ دیوان عظمت چشتی

پاکپتن(سعید چشتی سے)چند نوسرباز سستی شہرت کےلئے اوقاف اراضی کیس میں پرو پیگنڈا کررہے ہیں ۔ اوقاف اراضی کیس کا سوموٹو 2015 میں نوازشریف کے دور اقتدار میں لیا گیا تھا ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم و سابق ایم پی اے رہنما دیوان عظمت چشتی نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ طلبی کے دوران چند شرپسند عناصر نے سپریم کورٹ کے باہر متاثرین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کہا کہ متاثرین کے خلاف ہونے والے سوموٹو میں تحریک انصاف کا ہاتھ ہے اور تحریک انصاف شہر فرید کی عوام کے ساتھ انتقامی کاروائیاں کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف اراضی کا سوموٹو 2015 میں نواز شریف کے دور اقتدار میں لیا گیا ہم خود متاثرین میں شامل ہیں اور ہم لوگ اس وقت سے اس کیس کی پیروی کررہے ہیں کیس لڑنے کےلئے سپریم کورٹ کے سینئر ترین وکلاء کی خدمات لی گئی ہیں۔ متاثرین ایسے نوسربازوں کے بہکاوے میں آکر حکومت اور عدلیہ کے خلاف چلنے والی کسی قسم کی مہم کا حصہ نہ بنے ایسے متاثر خاندان جو وسائل کی عدم دستیابی کے باعث کیس لڑنے سے قاصر ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہماری کوشش ہوگی کہ متاثرہ شخص کی مکمل معاونت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں