261

ضلعی انتظامیہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے کوشاں ہے. ڈپٹی کمشنر زمان وٹو

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ضلعی انتظامیہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کے ازالہ اور تمام بنیادی سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر زمان وٹو نے وزیراعظم پاکستان کی سیٹیزن پورٹل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام افسران اپنے ذمہ دار اہلکاران اس مقصد کے لیے تعینات کریں اور ہر شکایت کا افسران خود جائزہ لیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکایت کنندہ سے رابطہ بھی کریں اور شکایات روزانہ کی بنیاد پر حل کریں ۔ انہوں نے ایس این اے ذیشان الحق کو ہدایات جاری کیں کہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر ہر محکمے کی پرفارمنس رپورٹ پیش کی جائے تاکہ حکومت کے اس اقدام سے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے انتظامیہ بھرپور کردار ادا کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں