220

اینٹی خسرہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 2لاکھ68ہزار 2سو سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی. ڈاکٹر مشتاق بشیر

ساہیوال (پریس ریلیز)محکمہ صحت نے خسرہ بچاؤ مہم کے پہلے سات روز کے دوران ضلع بھر میں 2لاکھ68ہزار 2سو سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جو 2لاکھ 40ہزار کے ٹارگٹ کے 112فیصد ہے ۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔انہو ں نے کہا کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں نے 9ماہ سے کم عمر 15ہزار4سو سے زائد ،9ماہ سے 5سال کی عمر کے ایک لاکھ68ہزار3سے زائد اور 5سے 7سال کے 84ہزار 4سو سے زائد بچوں کو ویکسین دی جس سے وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہیں گے ۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو صاف ستھرا ماحول دیں تا کہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے جو ان کی ذہنی و جسمانی نشورونما کے لئے انتہائی ضروری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں