235

سی سی بی بنا کر کروڑ روپے کا فراڈ .

پاکپتن- سٹیزن کمیونٹی بورڈ بنا کر کروڑ روپے کا فراڈ اینٹی کرپشن پاکپتن پولیس نے پکڑ لیا، وومین سکل ڈویلپمنٹ کی بلڈنگ اینٹی کرپشن نے قبضہ میں لے کر صدر چمن CCB روبینہ شاہین کے خلاف مقدمہ درج کرکے 15 لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 14 کے بی میں حکومت سے سی سی بی کے تحت وومین ڈویلپمنٹ سکل کیلیے ایک کروڑ روپے وصول کیا گیا جس سے سرکاری زمین پر سکل ڈویلپمنٹ کی بلڈنگ بنا کر وہاں پر خواتین سکل ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے کی بجائے چمن CCB کی صدر روبینہ شاہین کے بھائی نے رہائش اختیار کی ہوئی تھی. اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل آفیسر غضنفر طفیل کمبوہ نے تحصیلدار بختیار ڈھکو کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سیٹیزن کمیونٹی بورڈ کے تحت حکومت سے وومین سکل ڈویلپمنٹ کے نام پر ایک کروڑ روپے کی وصولی کا فراڈ بے نقاب کر دیا۔ سکل ڈویلپمنٹ کیلیے بنائی بلڈنگ خاتون کے بھائی کے قبضہ سے واگزار کرواکر ڈی سی پاکپتن کی مدعیت میں صدر چمن سی سی بی روبینہ شاہین کے خلاف 8/17 مقدمہ درج کر لیا۔ سرکل آفیسر غضنفر طفیل نے بتایا کہ چمن سی سی بی کی صدر روبینہ شاہین کی گرفتاری کی اجازت کیلئے متعلقہ ادارے کو بھی لکھ دیا ہے، روبینہ شاہین سے 15 لاکھ روپے برآمد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادئیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں