215

خصوصی افراد ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہیں.حکیم لطف اللہ

پاکپتن(بیورورپورٹ)خصوصی افراد ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کا اہتمام خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی اور خدمات کے اعتراف کے طور پرکیا گیاڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے قاری طاہر برفی فوکل پرسن بلائنڈ ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوششوں سے اب تک پنجاب میں 500سے زائد جب کہ ضلع پاکپتن میں 70کے قریب خصوصی افراد کو سرکاری ملازمتیں مل چکی ہیں اور ان کا یہ مشن جاری وساری ہے انکی خدمات کے اعتراف میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر رتھ فاؤپی ایس اے گولڈ میڈل بدست ریاض ارشد خان نیازی ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھوں پیش کیا گیا تقریب میں صدر پریس کلب وقار فریدجگنوڈاکٹر مسعود الشریف پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج محترمہ رخسانہ منظور بھٹی ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ نے بھی اظہار خیال کیا خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں شہر بھر کی سیاسی ، سماجی ،تاجر تنظیموں ومیڈنمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں