215

بیڈ مینٹن . فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول بائل گنج نے میدان مار لیا.

طلباء کی زہنی وجسمانی نشو ونما کے لئے کھیلوں میں شریک ہونا بہت ضروری ہے. جمشید کمبوہ

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) طلباء کی زہنی وجسمانی نشو ونما کے لئے کھیلوں میں شریک ہونا بہت ضروری ہے اس لئے سی ای ایجوکیشن اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر قاری جمشید احمد کمبوہ نے پلے گراؤنڈ میں کبڈی کے مقابلہ جات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ایم سی ہائی سکول میں بیڈ منٹن کے مقابلہ جات میں تحصیل سطح کے فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول بائیل گنج نے 1-2 سے فتح حاصل کی، اس موقع پر پرنسپل ایم سی ہائی سکول پاکپتن میاں عثمان غنی وٹو نے کہا کہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں طلباء کی بھر پور شرکت بتا رہی ہے کہ پاکپتن میں بھر پور ٹیلنٹ موجود ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں