217

تحفظ ناموس رسالت کی خاطر عاشق نبی آخرالزماں ہر حد تک جائیں گے. پیر سعید احمد چشتی

گستاخ رسول کی مجرم آسیہ کی رہائی کے حکم کے خلاف احتجاجی ریلی ودھرنا.
پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)آسیہ ملعونہ کی رہائی کے خلاف مذہبی جماعتوں کا شدید احتجاج پریس کلب پاکپتن سے پرانے ریلوے پھاٹک تک احتجاجی ریلی، ریلی کے شرکائ نے ریلوے پھاٹک پر دھرنا دے دیاتفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح گستاخی رسول کے جرم میں ہائی کورٹ سے سزائے موت کی سزا یافتہ ملزمہ آسیہ ملعونہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے رہا کئے جانے کے حکم کے بعد تحریک لبیک و دیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنان سراپا احتجاج بن گئے. احتجاجی دھرنے سے پیر سعید احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کی خاطر عاشق نبی آخرالزماں ہر حد تک جائیں گے. مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے جماعت اہلسنت ساہیوال ڈویژن کے آرگنائزر حافظ غلام قطب الدین چشتی اتحاد بین المسلمین کے ضلعی صدر مفتی زاہد اسدی تحریک لبیک کے ضلعی صدر سید فیض الحسن کی قیادت میں پریس کلب پاکپتن سے پرانے ریلوے پھاٹک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین ریلوے پھاٹک بلاک کرکے دھرنا دے دیا مظاہرین کا مطالبہ تھاا کہ گستاخی رسول کے جرم کی مرتکب آسیہ ملعونہ کی رہائی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور گستاخ آسیہ ملعونہ کو پھانسی دی جائے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں