254

کسی غیر مستند شخص کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. عارف انور بلوچ کمشنر ساہیوال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ عوام تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کئے جائیں گے ۔طبی عملے کو چاہیے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت مذہبی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور دستیاب سہولیات عوام کے لئے وقف کردیں ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم ،سی ای او ڈاکٹر مشتاق بشیر ،ڈاکٹر رانا امتیاز احمد اور ڈاکٹر عبدالمجید کے علاوہ دوسرے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔کمشنر نے ڈویژن میں موجود صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی ،ڈیوٹی ڈاکٹر کی دستیابی اور طبی آلات کی درستگی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے عطائیت کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کسی غیر مستند شخص کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں 3ڈی ایچ کیو اور 4ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے علاوہ 26رورل ہیلتھ سنٹرز اور 228بنیادی مراکز صحت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاہم سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی شدید کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران 13لاکھ43ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی جبکہ جاری خسرہ بچاؤ مہم کے دوران 6ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہیں تا کہ انہیں اس خطر ناک بیماری سے بچایا جا سکے ۔کمشنر عارف انور بلوچ نے ہدایت کی کہ چھوٹے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے تا کہ بچو ں میں اموات کی شرح کم ہو ۔انہوں نے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر پھل دار پودے لگانے کی بھی ہدایت کی تا کہ مریضوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں