317

رخسانہ منظور بھٹی کو ڈسٹرکٹر اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن پاکپتن خواتین ونگ کی چیئر پرسن کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔خواتین کی شرکت کے بغیر معاشرے کی تعمیر وترقی کی رفتار تیز کرنا دیوانے کا خواب ہوگا۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر جمیل الرحمن صدر ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری حکیم لطف نے کہا کہ خواتین جو کہ ملک کی غالب اکثریت ہیں ان کے بغیر سماجی بہبود کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور نہ ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ کی تجویز پر اجلاس نے خاتون سماجی کارکن محترمہ رخسانہ منظور بھٹی کو اتفاق رائے سے ایسوسی ایشن کی خواتین ونگ کا چیئر پرسن منتخب کر لیاگیا اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے مقاصد کے حصول کے لیے خواتین کی ممبر شب اور ان کو متحرک کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔ صدر ایسوسی ایشن نے باقاعدہ طور پر ان کے انتخاب کا اعلان کیا جس پر شرکاء اجلاس نے محترمہ کو اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی فنانس سیکرٹری، حکیم عبدالمجید شامی انچارج طبی کیمپ، حکیم شہزاد، حکیم محمد اسلم ہانس، وقار فرید جگنوانفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر غلام عباس خان انچارج ٹی بی کلینک نے بھی اظہار خیال کیا اور اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں