412

پاکپتن میں لرزہ خیز واردات..6 سالہ بچہ قتل، برہنہ نعش سکول سے برآمد، زیادتی کا شبہ.


پاکپتن (وقار فرید جگنو سے)نامعلوم افراد نے پہلی جماعت کے چھ سالہ طالبعلم کو قتل کر دیا. بچے کی برہنہ نعش سکول سے برآمد. اہل علاقہ نے بچے سے جنسی زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا ہے. تفصیلات کے مطابق تھانہ کلیانہ کے علاقہ کے رہائشی صدیق کھوکھر کا چھ سالہ بیٹا غلام مصطفی شام کو گھر سے کھیلنے کے لیے واپس گھر نہ پہنچنے پر ورثاء بچے کو تلاش کرتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول پہنچ گئے. کو تالا لگا تھا ورثاء دیواریں پھلانگ کر سکول میں داخل ہوئے توتالاب سے بچے کی برہنہ نعش برآمد ہوئی. نعش ملنے کی اطلاع پر اہل علاقے اور ورثاء سکول کے باہر جمع ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر فرانزک لیب کی ٹیم بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔اہل علاقہ کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ تھانہ کلیانہ پولیس اور کرائم سین یونٹ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے ۔ ڈی پی او نے افسوس ناک واقع کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ۔طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کلیانہ میں درج کرلیا گیا پولیس نے سکول چوکیدار سمیت دوافراد کوشک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعدمذید حقائق منظر عام پر آئیں گے۔
اس خبر کی اپ ڈیٹ پرھنے کے لیے نیچے کے لنک پر کلک کریں:

6سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم ٹریس گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکپتن میں لرزہ خیز واردات..6 سالہ بچہ قتل، برہنہ نعش سکول سے برآمد، زیادتی کا شبہ.” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں