359

پاکپتن. 6سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم ٹریس گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا.


پاکپتن (وقار فرید جگنو سے)پہلی جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم ٹریس گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پہلی جماعت کے طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے ملزم سکول کا پرائیوٹ چوکیدار تھا انہوں نے کہا کہ پاکپتن کے نواحی گاوں کلیانہ میں پہلی جماعت کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ملزم نے بچے کو گولیاں لے کر دیں تھی اور سکول میں لے کر گیا تھا جسکو اہل علاقہ نے دیکھا تھا جس پر اے ایس پی ڈاکٹر سمیر نور کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی پولیس نے شک کی بنا پر ملزم کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش ملزم نے جرم تسلیم کر لیاپولیس نے تمام تر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر لیا ہے ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کی اور اپنا جرم چھپانے کیلئے بچے کا گلہ دبا کر اسے سکول کے گراسی گراؤنڈ میں ڈبو کر قتل کیاانہوں نے بتایا کہ ملزم سکول کا پرائیویٹ چوکیدار تھا ملزم شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیج دیا ہے ڈی پی او پاکپتن نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام تعریفی سرٹیفکیٹس کا بھی اعلان کیا.
اس سٹوری کی سابقہ خبر پڑھنے کے لیے نیچے کےلنک پر کلک کریں.

پاکپتن میں لرزہ خیز واردات..6 سالہ بچہ قتل، برہنہ نعش سکول سے برآمد، زیادتی کا شبہ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “پاکپتن. 6سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم ٹریس گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں