1,256

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
(موج دین فریدی-پاکپتن)

عبادتوں میں ہے سب سے افضل نبی پر ہردم درود پڑھنا
عقیدتوں کی بہار لے کر ، بہ چشم پر نم درود پڑھنا
جوشب میں سرمست ہوکے یارو ، انہیں کی رحمت کا ذکر کرنا
بصد مسرت بہ شان محبوب ہر دوعالم درود پڑھنا
ازل سے لے کر ابد تلک ہی ، وظیفہ ہے قدسیوں کا
رضائے رب العلی کے صدقے ، علاج ہر غم درود پڑھنا
یہ طائروں کا صبا سے مل کر ، چمن میں ہر سو صبح سویرے
محبتوں کے پہن کے گجرے ، جہاں میں ہمدم درود پڑھنا
اگر یہ چاہو کہ حشر میں بھی ، وہ امتی کا بھرم نبھائیں
اگر یہ چاہو کہ ہو نہ برہم نظام عالم درود پڑھنا
درود کی عظمتیں نہ پوچھو ، ہرمرض کی دواء ہے بےشک
فریدی پرکیف شوق دارم ، بہ دل بہ جانم درود پڑھنا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں