504

حمد باری تعالی

حمد باری تعالی
(ڈاکٹر مسعود اقبال ساجد۔ قصور)
وہ ایک اللہ ، سب سے بڑا
نہ ہوگا ، نہ اس جیسا کوئی ہوا
وہی ذات برحق ہے ، معبود ہے
وہی سب سے برتر ہے ، محمود ہے
وہی سب کا مطلوب و مقصود ہے
وہی ساری خلقت کا مسجود ہے
وہی خالق بود و نابود ہے
وہ دائم ہے ، باقی ہے ، موجود ہے
وہی ذات باعث کن فکاں
وہی ہے شہنشاہ کون و مکاں
اسی کے مظاہر زمین و زماں
ہر اک چیز میں عکس اس کا عیاں
وہی مرکز لطف و جود و کرم
وہی لائق عز و جاہ و حشم
وہی ایک ہے سب سے عالی مقام
اسی ذات اقدس کو حاصل دوام
وہ ہر آن سنتا ہے اس کی دعا
جو دیتا ہے اس عزوجل کو صدا
وہ کرتا ہے ہر اک کی حاجت روا
کہ ہستی کی ہر شے ہے اس کی عطا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “حمد باری تعالی

  1. ماشاءاللہ… بریلینٹ میگزین چھپنے کے ساتھ ساتھ ہم پڑھنے اور لکھنے والوں کے لیے اپنی ویب سائٹ بھی پیش کررہا ہے… بے حد خوشی ہوئی بریلینٹ کا ویٹ سائٹ کے زریعے اپنے قاریوں کو بہترین مواد فراہم کرنے کا کام بے حد ستائیش کے قابل ہے…. میں اس کے لیے بریلینٹ کو مباک باد پیش کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ… اللہ پاک اسے مزید کامیابیوں سے نوازے… آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں